مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے قطری ہم منصب عبداللہ بن ناصر بن خلیفہ الثانی سےملاقات کی ہے۔
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور اقتصادی تعاون بڑھانےپر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور معاون خصوصی زلفی بخاری بھی ملاقات میں شریک تھے۔
قطری وزیر اعظم عبداللہ بن ناصربن خلیفہ الثانی نے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔
آپ کا تبصرہ